ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پی ایم مودی نے کیا برطانیہ پی ایم ٹریسا کو فون کرکے لندن حملے پر دکھ کا اظہار

پی ایم مودی نے کیا برطانیہ پی ایم ٹریسا کو فون کرکے لندن حملے پر دکھ کا اظہار

Sat, 25 Mar 2017 18:25:21  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی24مارچ(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ میں پارلیمنٹ کے باہر ہوئے دہشت گردانہ حملے پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ پی ایم مودی نے برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا سے فون پر بات کر لندن حملے کو لے کر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں متاثرلوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے برطانیہ پی ایم ٹریسا کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت برطانوی حکومت کے ساتھ ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر کے کہاتھاکہ وہ اس حملے سے انتہائی ناخوش ہیں۔ حملے کے متاثرین کے لئے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہم ان کے اور ان کے خاندان کے لئے دعا کر رہے ہیں۔


Share: